ایران کے جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن دھماکا،ایک شخص ہلاک

ایران کے جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن دھماکا،ایک شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (این این آئی) ایران کے جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی قصبے بندر گناوی میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے بعد قریبی گاؤں خالی کرا لیے گئے ۔ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حکام کا کہناتھا کہ دھماکا تخریب کاری کی کارروائی نہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -