چین میں بس حادثہ ،9افراد ہلاک ،27 زخمی

چین میں بس حادثہ ،9افراد ہلاک ،27 زخمی

  

بیجنگ (آن لائن)چین میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 27زخمی ہوگئے۔سرکاری حکام کے مطابق واقعہ چین کے صوبے شیڈونگ میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر ایک کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔کوچ میں اڑتالیس افراد سوار تھے۔

مزید :

عالمی منظر -