سی ڈی سی ہیڈ آفس میں پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی

سی ڈی سی ہیڈ آفس میں پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان (CDC)نے کراچی میں اپنے ہیڈ آفس سی ڈی سی ہاؤس میں پبلک ڈیلنگ کے اوقات کار میں توسیع کردی ہے۔ کاؤنٹر کے نئے اوقات کارپیر تا جمعہ صبح 9بجے سے شام 7بجے تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ سی ڈی سی ہیڈ آفس ہفتے کوصبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک بھی صارفین کیلئے کھلا ہوگا۔نئے اوقات کار عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاگو کئے گئے ہیں تاکہ سی ڈی سی کی خدمات حاصل کرنے والے سرمایہ کاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔سرمایہ کار توسیع شدہ اوقات کار کے دوران انوسٹر اکاؤنٹ سروسز اور شیئر رجسٹرار سروسز کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ نئے اوقات کار 16جولائی 2016ء سے لاگو ہوگئے ہیں۔اس موقع پر سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف جکھورا نے کہاکہ صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی سی ڈی سی کی اوّلین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے اوقات کار سے بنیادی طورپر ان صارفین کو زیادہ سہولت ہوگی جو کاروباری اوقات میں مصروفیات کی وجہ سے سی ڈی سی کے آفس نہیں آسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -