3سال کے دوران ٹیکس ادا نہ کرنیوالے افراد کا ریکارڈ حاصل کر لیا: ایف بی آر

3سال کے دوران ٹیکس ادا نہ کرنیوالے افراد کا ریکارڈ حاصل کر لیا: ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اکنامک رپورٹر ) ایف بی آر نے گذشتہ تین سال کے دوران 56 لاکھ 23 ہزار 306 نان فائلرز کے کاروباری لین دین کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ اس عرصے میں نان فائلرز نے 20 لاکھ 90 ہزار بجلی کے کمرشل کنکشن حاصل کیے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کے 5 لاکھ 88 ہزار سودے کیے۔ 2 لاکھ 71 ہزار گاڑیاں خریدیں اور 3 لاکھ سے زائد موبائل فونز کی خریداری بھی کی۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ 21 ہزار ایسے ڈاکٹرز، انجینئرز اور وکلاء کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔
ایف بی آر نے تین سال کے دوران 4 لاکھ 65 ہزار افراد کو نوٹسس جاری کیے گئے جس میں سے 2 لاکھ 34 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا۔

مزید :

کامرس -