خوشگوارموسم کے باعث غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی

خوشگوارموسم کے باعث غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی

  

لاہور(کامرس رپورٹر) موسم میں قدرے خوشگوار تبدیلی کے پیش نظر بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے پیش نظر گزشتہ روز غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی کم رہا ۔ واضح رہے کہ بجلی کی بندش کے باعث جہاں عوامی مسائل میں اضافہ کر رکھا ہے وہیں کاروباری سر گر میوں پر بھی منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز بارش کے باعث لیسکو کے کئی ایک فیڈر ٹر پ کر گئے جنھیں جلد ہی بحال کر دیا گیا گزشتہ روز شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -