تعلیمی اداروں کی ناقص سکیورٹی کی وجہ سے بچوں کے اغوا ء کے واقعات کی روک تھام کیلئے سے رٹ دائر

تعلیمی اداروں کی ناقص سکیورٹی کی وجہ سے بچوں کے اغوا ء کے واقعات کی روک تھام ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)تعلیمی اداروں کی ناقص سکیورٹی کی وجہ سے بچوں کے اغوا ء کے واقعات کی روک تھام کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیاہے۔یہ درخواست شہری منیراحمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے معصوم بچے اغوا ہورہے ہیں، بچوں کے اغوا کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت عظمی میں پولیس کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کر چکے ہیں، حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں ناکام ہو چکی ہے، ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ ٹیمیں صرف کاغذی کارروائی کر رہی ہیں، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود پولیس اغوا کے واقعات روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، معصوم طالب علم ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے، عدالت عالیہ گزشتہ سال زین سکندر کے کیس میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق حکم دے چکی ہے، تعلیمی اداروں کی ناقص سکیورٹی توہین عدالت کے مترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق رپورٹ طلب کی جائے اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنانے اور اغوا ء کے واقعات کی روک تھام کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -