علامہ اقبال ایئرپورٹ پر20لاکھ روپے مالیت کے سمارٹ فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر20لاکھ روپے مالیت کے سمارٹ فونز سمگل کرنے کی کوشش ...

  

لاہور(اے این این)کسٹم حکام نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پرکا رروائی کے دوران 20 لاکھ روپے مالیت کے 170اسمارٹ فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 2 افرادکو حراست میں لے لیا۔کسٹم حکام کے مطابق ہفتہ کو چین سے آنے والی پرواز ے مسافر نوید احمد نے یہ فون آب زم زم کی پینگ میں چھپا رکھے تھے اور خود کو عمرہ زائر ظاہرکیا تھا۔ ملزم کو نجی ایئر لائن کے ملازمین محمد عامر اور وقار ی معاونت حاصل تھی جو مسافرکوکلئیر کروانے کی کوشش ر رہے تھے تاہم کسٹم حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے مالیت کے 170 اسمارٹ فون برآمد کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لی۔

مزید :

صفحہ آخر -