تین دن مسلسل بارش کی پیشگوئی، پانچوں دریا بپھر جائیں گے، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن

تین دن مسلسل بارش کی پیشگوئی، پانچوں دریا بپھر جائیں گے، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 7 سے 9 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 سے 9 اگست تک دریائے ستلج ، راوی، چناب اور جہلم کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی 7 سے 9 اگست تک موسلا دھار بارش ہوگی۔ دوسری طرف فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ دریائے جہلم میں منگلا پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ حالیہ طوفانی بارشوں سے دریائے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب میں 6 سے 10 اگست تک اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آئے گا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان اور کوہاٹ ڈویژن کے ندی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -