مشہور کارٹون ’’ڈورے مون‘‘پر پابندی کی وجہ کیا ہے؟

مشہور کارٹون ’’ڈورے مون‘‘پر پابندی کی وجہ کیا ہے؟
مشہور کارٹون ’’ڈورے مون‘‘پر پابندی کی وجہ کیا ہے؟

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور کارٹون ڈورے مون پر پاکستان تحریک انصاف نے پابندی کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی ، تحریک انصاف کے رکن ملک تیمور نے قرارداد جمع کرا کر پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔مشہور کارٹون ڈورے مون کے دو کردار نوبیتا اور شیزو بچوں میں بہت مقبول ہیں ،لیکن یہ کردار بچوں کی ذہنی سوچ کو بگاڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کارٹون سیریز کے ذریعے بچوں کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے اور نمبرز کم آنے کو والدین سے کس طرح چھپایا جاتا ہے۔کارٹون سیریز میں کرداروں کو اردو کی بجائے ہندی بولتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کا اثر معصوم بچوں کے ذہنوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ بچے کارٹون کرداروں کو اپنی زندگی میں مثالی اور رول ماڈل کے طور پر لیتے ہیں اور وہ ہندی کے بیشتر الفاظ اپنی روزمرہ کی زبان میں استعمال کرنے لگے ہیں۔اس کارٹون سیریز کی سب سے اہم بات ہوم ورک نظر انداز کر کے اپنے مسائل کے حل کے لیے مختلف گیجیٹس(جدید آلات) کا استعمال کرنا ہے جس کا خیال بچوں کو حقیقی دنیا سے تصوراتی دنیا میں لے جاتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -