وزیراعلیٰ سندھ کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ہفتہ بھر کی سرگرمیوں سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے ان سے اپنی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے ظہرانہ میں شرکت بھی کی اور اس موقعہ پر ان سے مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ رئیر ایڈمرل فرخ احمد کمانڈر کراچی پاک نیوی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -