وزیراعلیٰ سندھ نے بارشوں سے متعلق رپورٹ حاصل کرلی

وزیراعلیٰ سندھ نے بارشوں سے متعلق رپورٹ حاصل کرلی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سندھ کے اضلاع کی انتظامیہ سے ان کے علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے متعلق رپورٹ حاصل کی انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں رہیں اور سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے تما م تر کاوشیں اور اقدامات کئے جائیں اور لوگوں کو جب بھی ضرورت ہو ان کی فوری مدد کریں۔ کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر میں 112ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس کے نتیجے میں تمام سڑکیں اور آبادیاں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ انہوں نے قاسم آباد اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ضروری مشینیں نصب کرادیں ہیں اور کل صبح تک تمام سڑکوں سے پانی صاف ہو جائیگا اس کے بعد مشینوں کو زیریں علاقوں کی طرف منتقل کردیا جائیگا۔ شہید بے نظیر آباد سے موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعلقہ نوابشاہ میں 30ملی میٹر بارش ، سکرنڈ میں 25ایم ایم، قاضی احمد میں 12اور دوڑ میں 28ایم ایم۔ضلع سانگھڑ: زیادہ سے زیادہ بارش کھپرو میں 35 یم ایم ریکارڈ کی گئی جبکہ سانگھڑ اور سنجوروتعلقوں 5ایم ایم، ٹنڈوآدم میں 2، جام نواز علی میں 7ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ نوشہرو فیروز: تعلقہ نوشہروفیروز میں 5ایم ایم بارش جبکہ بھریا اور مورو میں ایک ایم ایم اور کنڈیارو اور محراب پور میں بارش نہیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ تھرپارکر میں 25ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام کوٹ تعلقہ میں 30ایم ایم اور ننگر پارکر میں 25ایم ایم۔ ضلع عمرکوٹ میں 5ایم ایم اور میرپورخاص ضلع میں صرف 2ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -