اے پی ایم ایل کے وفد کی دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ گلوبل کانفرنس دبئی میں منعقد ہوئی ۔جس میں سندھ کے صدر سرادار غلام رضا ،جنرل سیکرٹری سندھ پیر میاں زبیر ،سیکرٹری اطلاعات سندھ محمد علی شیروانی ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔سندھ کے صدر سردار غلام رضا کی قیادت میں چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ سید پرویز مشرف سے ملاقات کی اس ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکڑ محمد امجد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سندھ کے صدر سردار رضا نے سندھ کے آرگنائزیشن کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔چیئرمین سید پرویز مشرف نے سندھ کی تنظیم سازی مکمل ہونے پر صدر کے زمہ د اروں کو مبارکباد پیش کی ۔آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان سے الیکشن میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔ سید پرویزمشرف نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نا کام ہونگی ۔ ہمارے دور میں آئی ایم ایف کے قرضے ختم ہوگئے تھے ۔پاکستان کی مٹی میرے مٹی ہے ۔واپس نہ آنے کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو پہلے کی طرح مایوسی ہوگی۔آخر میں کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ پورے پاکستان میں آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ میں صرف آل پاکستان مسلم لیگ کی سربرائی کررہا ہوں باقی کسی بھی سوشل گروپ سے مجھ منسوب نہ کیا جائے۔جن کو مجھ سے محبت ہے وہ آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرکے اپنی محبت کا ا ظہار کریں۔