ملتان اور نواح میں شدید حبس، گرمی کا سلسلہ برقرار، آج بارش کی پیشگوئی
ملتان، صادق آباد (خبرنگار، تحصیل رپورٹر) ملتان اور گردونواح میں ہفتہ کے روز گرمی اور شدید حبس رہی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ سے زیادہ بہاولنگر میں 40.05 جبکہ بہاولپور میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان میں دوپہر کے اوقات شدید تپش اور حبس کے باعث معمولات متاثر ہونے تاہم مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 29.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صادق آباد سے (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
تحصیل رپورٹر کے مطابق دوپہر صادق آباد میں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹا اور موسم خوشگوار ہو گیا بارش کا پانی بھی سٹرکوں پر جمع ہو گیا جسے نکالنے کیلئے ٹی ایم اے کاعملہ سینی ٹیشن مصروف رہا ‘ شہریوں نے باران رحمت ہونے پر اﷲ تعالی کا شکر ادا کیا ہے ۔ دریں اثناء معمولی سی بارش سے بازاروں میں اور نشیبی علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں گیلی ہوئیں دوسری جانب ٹی ایم اے کا سیوریج سسٹم مسلسل خراب ہونے کے باعث بارش کا یہ پانی انڈر پاس میں جمع ہوگیا جس کو نکالنے کیلئے ٹی ایم اے کا عملہ چیف آفیسر چوہدری اکرم رمدے کی ہدایات پر کام کرتا رہا شہریوں نے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ صادق آباد میں نکاسی آب کے سسٹم کی بحالی کیلئے ٹی ایم اے کے شعبہ سینی ٹیشن کی کارگردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کریں۔