گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 192 مریض ملتان اور خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 192 مریض ملتان اور خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

  

ملتان،خانیوال(وقائع نگار،نمائندہ پاکستان) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا162مریض ملتان،30افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال داخل تفصیل کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

میں جاری رہا ہے۔162مریضوں کو داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ84مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔دریں اثناء خانیوا ل اور گردو نوا ح میں گیسٹرو کا مرض وبا ئی صور ت اختیا ر کر گیا ایک ہی دن میں گیسٹرو میں مبتلا 30افراد طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوال لائے گئے جن میں 13خوا تین بھی شامل ہیں تما م متاثرہ مریضوں کو ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹر کٹ ہسپتا ل خانیوا ل داخل کرو ادیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے متاثرہ مریضو ں میں عبداللہ ، زاہدہ ، کاشف ، آمنہ ، شبا نہ ، فضلا ں ، فرزا نہ ، محسن ، قیصر ، علی ، صا برا ں ، مو منہ و دیگر شا مل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -