گریڈ18میں ترقی پانیوالی4خواتین کا دوسرے شہروں میں جوائننگ دینے سے گریز

گریڈ18میں ترقی پانیوالی4خواتین کا دوسرے شہروں میں جوائننگ دینے سے گریز

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ملتان سمیت صوبے بھی کی گریڈ 17کی 86خواتین اساتذہ کو ترقی دے کر ان کے نئے پوسٹنگ آرڈرز بھی جاری کردئے ‘ترقی پانے والی اساتذہ کو مختلف سکولوں میں ایس ایس ایس ‘ ڈپٹی ڈی ای او اور سینئر ہیڈمسٹریس لگایا گیا ہے ‘ان میں ملتان کے کمپری ہنسوگرلز ہائر سیکنڈری سکول ملتان کی ٹیچرعاطفہ مشتاق کو سینئر ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول جمشید آباد خانیوال ‘ گرلز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول کی ٹیچر سمعیہ چشتی کو اسی سکول میں ایس ایس ایس بائیالوجی ‘اسی سکول کی ٹیچر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کنیز فاطمہ کو سینئر ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول ریلوے گیٹ شجاع آباد ‘کمپری ہنسوسکول کی ٹیچر رفعت کو سینئر ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول 5کسی ‘گرلز ایلمنٹری کالج نواں شہر کی ایس ایس مسرت بتول کو سینئر ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول احمد نگر خانیوال تعینات کیا‘ ان میں سے سمعیہ چشتی کے علاوہ دیگر چاروں خواتین اساتذہ خانیوال اور شجاد آباد کے سکولوں میں سینئر ہیڈ مسٹریس کا چارج لینے سے گریزکر رہی ہیں اور انہوں نے تاحال نئی جائے تعیناتیوں پر جوائننگ نہیں دی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -