50 ارب روپے کی خطیر رقم سے خادم پنجاب زرعی خوشحالی پروگرام کا آغاز

50 ارب روپے کی خطیر رقم سے خادم پنجاب زرعی خوشحالی پروگرام کا آغاز

  

بھکر(نامہ نگار)خادم پنجاب کسان پیکج 2016-17کے تحت حکومت پنجاب نے 50ارب روپے کی خطیر رقم سے خادم پنجاب زرعی خوشحالی پروگرام کاآغاز کیاہے جس سے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کاشتکاروں کو کثیر الحجم اقتصادی فوائد حاصل ہونگے۔یہ بات محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جاری کردہ تفصیلات میں کہی گئی ہے۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ خادم پنجاب کسان پیکج 2016-17کے منصوبوں میں چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود زرعی قرضوں کی فراہمی ،یوریا ،ڈی اے پی،امونیم نائٹریٹ،نائٹروفاس اور این پی کے کھاد پر سبسڈی ،کپاس کے زیادہ پیداواری صلاحت کے حامل بیجوں کی تیاری،جدید زرعی مشینری کیلئے سروس سینٹرز کا قیام،جدید زراعت کے فروغ کا منصوبہ ،ویئر ہاؤسز کی اپ گریڈیشن اور تعمیر ،بجلی کے ٹیوب ویلوں پر حکومت پنجاب کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس کی ادائیگی اور وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8.85روپے سے کم کرکے 5.35روپے فی یونٹ مقرر ،زرعی ادویات پر جنرل سیلز ٹیکس کا خاتمہ ،فارمرز کوآپریٹوز اور زرعی کمیشن کے قیام پر مبنی منصوبہ جات شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -