حکومتی احکامات کے برعکس نجی سکولز تعطیلات ختم ہونے سے قبل کھل گئے

حکومتی احکامات کے برعکس نجی سکولز تعطیلات ختم ہونے سے قبل کھل گئے

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے 24مئی کو شدید گرمی کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تو بیشتر نجی سکولز مالکان نے احکامات نہ مانتے ہوئے سکولز کھلے رکھے‘رمضان المبارک آنے پر سکولز بند کئے مگر اب پھر بیشتر نجی سکولز کھل گئے ہیں ‘ کچھ سکول گزشتہ ماہ ہی کھل گئے تھے جن کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اب پیف سکولز سمیت بیشتر سکول کھل گئے ہیں ‘حالانکہ سرکاری اعلان کے مطابق تمام سکول 15اگست کو کھولنے کا حکم دیا گیا تھا ‘اس بارے میں حکومت کے احکامات کی پابندی کرنے والے سکولز مالکان نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی احکامات سب پر لاگو ہوتے ہیں ‘ ملی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

بھگت سے بیشتر سکولز کھولے گئے ہیں جو کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -