الخدمت کی جانب سے رین ایمرجنسی بس سروس فراہم کی گئی

الخدمت کی جانب سے رین ایمرجنسی بس سروس فراہم کی گئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت بارش کے بعد شہریوں کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے رین ایمر جینسی فری بس سروس کا آغاز کر دیا گیا اور ہفتہ کے روز نمائش چورنگی سے شہر کے مختلف علاقوں کے لیے اور 5مختلف روٹس پر بسیں چلائی گئیں جس سے ہزاروں شہریوں نے استفادہ کیا اور الخدمت کی ان کوششوں کو سراہا ۔تفصیلات کے مطابق یہ بسیں نمائش چورنگی سے نیپا چورنگی ،نمائش چورنگی سے براستہ لیاقت آباد ،سہراب گوٹھ ،براستہ بورڈ آفس و حیدری ،پاور ہاؤس چورنگی ،نارتھ کراچی ،ائیر پورٹ سے لانڈھی اور گلشن حدید فیز 2کے لیے دن بھر یہ بسیں چلتی رہی ۔ واضح رہے کہ بارش کے بعد شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہو نے کے برا بر تھی۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نمائش چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی نے بارش کو جو اللہ کا انعام اور رحمت ہے اسے زحمت میں تبدیل کر دیا ہے ۔نئے وزیر اعلیٰ حر کت میں تو نظر آئے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ عوام کو نہیں ہوا ہے اور حکومت شہریوں کو رین ایمر جینسی ریلیف فراہم کر نے میں ناکام ثابت ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے اور الخدمت کے تمام دفاتر کو فوری طور پر رین ایمر جینسی سینٹرز میں تبدیل کر دیا ہے اور ہم عوام کو ریلیف فراہم کر نے کی پوری کوششیں کریں گے اور ضرورت پڑی تو فری بس سروس اتوار کے روز بھی جاری رہے گی ۔ ہم الخدمت میت بس سروس کے پورے اسکواڈ کو فری بس سروس کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت کے رضاکارآج دن بھر شہریوں کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے سڑکوں پر موجود رہے ۔بلدیہ ٹاؤن ،رحمن آباد سمیت بعض نشیبی علاقوں میں عوام کے گھروں کے اندر پانی جمع ہو گیا تھا ۔ہمارے رضاروں نے ان علاقوں میں ریسیکو آپریشن کیا اور عوام کی مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ کل جمعہ کے روز کے بعد شہریوں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کر نا پڑا ۔بارش کا پانی شہر بھر کی سڑکوں اور شاہراؤں پر جمع ہو گیا اور آج بھی یہ پانی کھڑا ہے ۔آج بھی بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی موجود نہیں ہے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کرچی کو حکمرانوں کی توجہ کی ضرورت ہے ۔کراچی کے لیے جو بجٹ مختص کیا جاتا ہے اسے درست طریقے سے خرچ کر نے اور نئے بجٹ اور خصوصی پیکیج کی ضرورت ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبہ فوری طور پر شروع کیا جائے اور k-4پروجیکٹ جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے نمائش چورنگی سے مختلف روٹس کے لیے الخدمت کی رین ایمرجینسی فری بس سروس کے تحت بسوں کو روانہ کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد ،الخدمت کے منیجرمنظر عالم ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،انجینئر عبد العزیز ،قاضی صدرالدین اور دیگر بھی موجود تھے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -