ڈیرہ ،سنٹرل جیل سے فرار خطرناک قیدی گرفتار

ڈیرہ ،سنٹرل جیل سے فرار خطرناک قیدی گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر یارک پولیس نے 2013میں سینٹرل جیل پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران فرار ہونے والے 25سالہ خطرناک قیدی کو فائرنگ کے دوران زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او یارک انعام اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ بہادری میں دہشتگردوں کیطرف سے 2013میں سینڑل جیل ڈیرہ پر حملے کے دوران جیل سے فرار ہونے والے 25سالہ سزا یافتہ قیدی نقیب اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ بہادری کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران قیدی نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ اس دوران قیدی اپنی ہی گولی سے لگ کر زخمی ہوگیا ۔پولیس نے اشتہاری قیدی نقیب اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ بہادری کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔مذکورہ اشتہاری علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔ مذکورہ قیدی نے دو افراد کو قتل کیا تھا اور اس مقدمے میں عدالت سے 25سال سزا ہوا تھا لیکن 2013میں جیل پر دہشتگردوں کے حملے میں یہ خطرناک قیدی جیل سے بھاگ گیا تھا ۔ یارک پولیس نے اشتہاری ملزم سے ایک کلاشنکوف اور 18کارتوس بھی برآمد کرلئے ۔یارک پولیس نے گرفتار قیدی کے خلاف 324-353/15AAکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -