صوبائی سیکرٹری صحت علی جان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا کادورہ نئے تعمیراتی بلاک سمیت مختلف وارڈز کامعائنہ

صوبائی سیکرٹری صحت علی جان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا کادورہ نئے ...

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر) سیکرٹری صحت علی جان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گذشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کے معاملات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمرسہیل کیفی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمداکرم رانا اورڈپٹی میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمدعمران بھٹی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

بھی موجود تھے سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے گائنی وارڈ مردانہ سرجیکل وارڈ زنانہ سرجیکل وارڈ اور ایمرجنسی یونٹ کے علاوہ نئے مکمل ہونے والے کارڈیالوجی وارڈ کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی روشنی اور کولنگ سسٹم کے سلسلہ میں نئے نصب کئے گئے 12ائیرکنڈیشنر کا بھی وزٹ کیااور بہترین انتظامات کے علاوہ مریضوں کی خصوصی نگہداشت کو انتہائی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی اورایم ایس ڈاکٹرمحمداکرم رانا کوشاباش دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -