صادق آباد لنڈا بازار آتشزدگی ‘متاثرہ اقلیتی دکاندار کیلئے 50 ہزار روپے کی امداد جاری

صادق آباد لنڈا بازار آتشزدگی ‘متاثرہ اقلیتی دکاندار کیلئے 50 ہزار روپے کی ...

  

صادق آباد( تحصیل رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام کی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے صادق آباد کے لنڈا بازار میں آتشزدگی کے باعث نقصان کا شکار ہونے والے غریب اقلیتی دوکاندار کیلئے 50ہزار روپے کی امدادی رقم جاری کردی گزشتہ روز صوبائی اقلیتی ایڈوائزری کونسل پنجاب کے رکن و وفاقی وزیر (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

انسانی حقوقکامران مائیکل کے ایڈوائزر مسٹر وجے کمار نے لنڈا بازار صادق آباد میں متاثرہ دوکاندار فقیرا جی کو 50ہزار مالیت کا امدادی چیک دے دیا اس موقع پر سیٹھ منیا رام ،مسٹر رام جی ،انیل داس سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر مسٹر وجے کمار نے کہاکہ ممبر صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام نے خصوصی کوششیں کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے امدادی گرانٹ منظور کروائی ہے جسے دینے کیلئے وہ یہاں آئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -