سیوریج لائنیں بند، گندگی کے ڈھیر، شاہ محمود کا حلقہ انتخاب مسائلستان بن گیا

سیوریج لائنیں بند، گندگی کے ڈھیر، شاہ محمود کا حلقہ انتخاب مسائلستان بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) سیوریج لائنیں کئی ماہ سے بند ٗگندگی کے ڈھیر ٗشاہ محمود قریشی کا حلقہ انتخاب این اے 150مسائلستان بن گیا۔ شریف پورہ ٗمنظور آباد ٗمومن آباد ٗبیوہ کالونی ٗ سمن آباد ٗعزیز کالونی ٗاسلام پورہ ٗ کرم پورہ ٗ حیدر پورہ سمیت دیگر علاقوں میں 24گھنٹے گٹروں کا گندا پانی موجود رہتاہے جس (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
کی وجہ سے مکینوں کیلئے گھروں کے اندر رہنا محال ہوگیا ہے۔ گندگی اور غلاظت کے باعث مکین مختلف وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ شریف پورہ سمیت اردگرد کے علاقوں کا زیرزمین پانی بھی زہر آلود ہوچکا ہے۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور انتظامیہ افسران ہمیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کو ووٹ دے کر کامیاب کروانے کی سزا دے رہے ہیں اور بار بار احتجاج اور ہزاروں شکایات کے باوجود ناکارہ سیوریج لائنیں تبدیل نہیں کی جاتیں۔ عوای حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرو منصوبے پر تو 40ارب خرچ کردیئے ہیں لیکن غریب علاقوں کے مکینوں کو سیوریج کے گندے پانی میں ڈبو رہے ہیں۔
مسائلستان