چارسدہ ،مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق

چارسدہ ،مختلف واقعات میں دو خواتین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) مختلف واقعات میں دو خواتین زندگی کی بازی ہار گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدود ڈھکی میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر گھس کے مسماۃ فرہادہ زوجہ بر خوردار مرحوم پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں وہ مو قع پر جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس نے مقتولہ کے دیور نثار محمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ پڑانگ کے حدود خٹ کورونہ ماجوکے میں 17سالہ کائنات نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔