فتح پور ‘ زہریلا ونڈا کھانے سے جانوروں کی ہلاکت پر انتظامیہ متحرک ‘ جانوروں کا پوسٹمارٹم ‘ نمونہ جات لیبارٹری روانہ

فتح پور ‘ زہریلا ونڈا کھانے سے جانوروں کی ہلاکت پر انتظامیہ متحرک ‘ جانوروں ...

  

فتح پور (نمائندہ خصوصی ) نواحی گاؤں میں زہریلا ونڈہ کھانے سے جانوروں کی ہلاکتوں پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا ، ہلاک جانوروں کا پوسٹ مارٹم کر کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کر دئے ۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 289ٹی ڈی اے کے رہائشی جاوید کلو نے اپنے مویشیوں کے لئے قریبی گاؤں کے ایک دکاندار سے ونڈا خرید کیا اور اس کو خرید کر کے جانوروں کو کھلا یا ،جس سے جانوروں کی حالت خراب ہو گئی اور وقفے وقفے سے ان کی کی اموا ت ہو گئیں، اور دیگر چار کی حالت خراب ہونے پر محکمہ لائیو سٹاک نے ان کی دیکھ بھال کی ،تاحال ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے ،ڈپٹی ڈی ایل او محمد رضوان نے موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا ،اور ہلاک ہونے والی گاؤں کے نمونہ جات اور استعمال شدہ ونڈہ کے سیمپل لے کر لاہور لیبارٹری کے لئے روانہ کر دئے ، اور محکمانہ کاروائی کے لئے تھانہ فتح پور میں درخواست بھی ارسال کردی ، رابطہ پر ڈپٹی ڈی ایل او کروڑ محمد رضوان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جانوروں کی ہلاکت پر ان کی پوسٹ مارٹم اور سیمپل لیبارٹی کو بھجوا دئے ہیں،اس رپورٹ کے مطابق جوبھی اس میں ملوث ہوا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -