آر پی او ملتان سمیت اعلیٰ افسران کی آئی جی پنجاب کیساتھ ویڈیو کانفرنس امن و امان کی صورتحال پر غور

آر پی او ملتان سمیت اعلیٰ افسران کی آئی جی پنجاب کیساتھ ویڈیو کانفرنس امن و ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفس میں آر پی او ملتان سمیت دیگر اعلیٰ افسران کا آئی جی پنجاب کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرس کا(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

انعقاد ۔کانفرنس کا موضوع خطے میں امن و امان کی صورتحال اور 14اگست کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی اقدامات رہا۔اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری ،سی پی او ملتان اظہر اکرم ،ڈی پی او وہاڑی چوہدری سلیم،ڈی پی او لودھراں اسد سرفراز اور ڈی پی او خانیوال جہانزیب گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں شریک ہوئے ۔آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری کو ہدایات جاری کیں،کہ ریجن میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں اور 14اگست کی آمد کے پیش نظر سیکورٹی اقدمات کو ترجیحیی بنیادوں پر دیکھاجائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -