ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کادورہ ، تعمیراتی سکیموں کامعائنہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کادورہ ، تعمیراتی ...

  

مظفرگڑھ(نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی انسپکٹرجنرل ، جیل خانہ جات،ملتان ریجن،ملتان، ملک محمد شوکت فیروز صاحب نے ڈسٹرکٹ جیل، مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور تعمیراتی سکیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

قریشی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد و دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔دوران وزٹ جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ڈپٹی انسپکٹرجنرل نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بارک اور مختلف بارکیں چیک کیں،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -