پولیس، آرمی سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کاتھانہ قطب پورکے علاقے میں سرچ آپریشن‘300گھروں کی بائیو میٹرک سکیننگ ،5مشکوک افراد گرفتار

پولیس، آرمی سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کاتھانہ قطب پورکے علاقے میں سرچ ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی جے ٹی ٹی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ قطب پور کے علاقے صادق آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، علاقے میں موجود 350گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی ، جس کے دوران5 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ، تلاشی کے دوران2 چھوٹے بڑے ناجائز ہتھیار بھی برآمدکئے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -