حکومتی مقاصد کامیاب، ٹرینوں کی مرحلہ وارنجکاری کاسلسلہ جاری

حکومتی مقاصد کامیاب، ٹرینوں کی مرحلہ وارنجکاری کاسلسلہ جاری

  

ملتان(جنرل رپورٹر)حکومت اپنے مقصد میں کامیاب‘ ٹرینوں کو مرحلہ وار نجی کمپنیوں کے سپرد کرکے محکمہ کو پرائیویٹائز کرنے کا سلسلہ جاری ہے ہزارہ ایکسپریس کی بھی14اگست سے کراچی کے لئے روانگی‘ بتایا جاتا ہے کہ حکومت محکمہ ریلوے کو پرائیویٹائز کرنے کیلئے سلسلہ وار ٹرینیں نجی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کمپنیوں کے سپرد کررہی ہے شالیمار ایکسپریس پہلے ہی پرائیویٹ ہوچکی‘ پشاور سے کوئٹہ جانے والی خوشحال ایکسپریس بھی یکم اگست 2016سے نجی کمپنی کے تعاون سے چلائی جارہی ہے جبکہ اب14اگست سے ہزارہ اور فرید ایکسپریس بھی نجی کمپنیوں کے تعاون سے چلائی جائیں گی جس کی پبلسٹی کے لئے نجی کمپنیوں نے ریلوے سٹیشن پر پوسٹرز بھی آویزاں کردےئے ہیں جبکہ کسی سرکاری ٹرین کی پبلسٹی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

نجکاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -