تیزاب سے جھلسنے والی شبانہ موت وحیات کی کشمکش میں ، حالت تشویشناک

تیزاب سے جھلسنے والی شبانہ موت وحیات کی کشمکش میں ، حالت تشویشناک

  

میر ہزار خان (نمائندہ پاکستان)شبانہ تیزاب کیس، مریضہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا، تشویشناکے حا لت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے تین ہفتے اہم قرار دیدئے تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بیلے والاکے عبدالرشید نے اپنے رشتے داروں کے ہمراہ بتایا کہ میری بیٹی شبانہ نشتر ہسپتال کے وار ڈ نمبر 11اور بیڈ نمبر 22زندگی اور موت سے لڑ رہی ہے لیکن ملزمان جن بجائے ندامت کے الٹاالزام تراشیاں کہ مریضہ کو تو نشتر ہسپتال لے کرگئے ہی نہیں بلکہ پولیس کو گمراہ کررہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ وہ(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

اس قسم کی الزام تراشیوں سے بچ نہیں پائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ دی ایس پی جتوئی کا گن مین ربنواز ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہا کہ کہ تم ملزمان کو گرفتار کراکر دکھاؤ میرے اتنے تعلقات ہیں کہ یہ معمولی سا مقدمہ ہیجو میں خارج کرادوں گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ شبانہ کیلئے تین ہفتے بہت اہم ہیں ان کی آنتوں کے زخم کچھ بھر گئے تو انکا گلے کا آپریشن کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ ،آر پی او ڈیرہ غازیخان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان بااثر ہیں ہمیں ان سے تحفظ فراہم کیا جائے اور عبوری ضمانت کینسل کرکے گرفتا رکیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -