لودھراں، خانیوال سمیت 5اضلاع میں ہسپتال، مراکز صحت نجی شعبہ جات کے حوالے کرنیکا فیصلہ

لودھراں، خانیوال سمیت 5اضلاع میں ہسپتال، مراکز صحت نجی شعبہ جات کے حوالے ...

  

ملتان( وقائع نگار )محکمہ صحت پنجاب نے ملتان ڈویژن کے دواضلاع لودھراں خانیوال سمیت صوبہ کے 5اضلاع میں ہسپتالوں مراکز صحت کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاہے جس کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں ۔چکوال ،جھنگ(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

،پاک پتن ،لودھراں،خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں دیہی وبنیادی مراکز صحت ڈسپنسریوں کو بمعہ آڈ ٹ ایچ سروس پنجاب پبلک پرائیویٹ ایکٹ کے تحت نجی شعبہ کے حوالے کیاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپتالوں کیلئے خواہش مند درخواست گزار رجسٹرڈ پروفیشنل اور ہیلتھ سروس ڈلیوری میں اچھی شہریت کاحامل ہو۔ جبکہ درخواست کو کم ازکم 25بستروں کاجنرل ہسپتال چلانے کا کم سے کم 5سال کاتجربہ بھی ہو۔ ان سالانہ ٹرن اوور 10کروڑ روپے ہو اور 50سے زائد ملازمین ہینڈلنگ تجربہ ہونے کے ساتھ ساتھ جنریٹر ہی کاتجربہ بھی ہو۔ دیہی وبنیادی مراکز صحت کیلئے خواہش مند درخواست گزاربھی رجسٹرڈ پروفیشنل اور ہیلتھ سروسز ڈلیوری کا5سالانہ تجربہ ہو۔ جن کاسالانہ ٹرن اوور 5کروڑ روپے30سے زائد ملازمین ہینڈلنگ کاتجربہ کاتجربہ ہو ان اضلاع کے ہسپتالوں مراکز صحت کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کیلئے پیش کش9ستمبر 2016تک طلب کی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -