خاتون قتل، حادثات نے 5زندگیاں نگل لیں، دیگرواقعات میں 3افراد جاں بحق

خاتون قتل، حادثات نے 5زندگیاں نگل لیں، دیگرواقعات میں 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد،رحیم یار خان،شادن لُنڈ،کوٹ ادو ، چوبارہ،میاں چنوں،خانیوال،احمد پور شرقیہ ( نما ئند گا ن )طلاق لینے کی رنجش بھابھی کو ساتھی کی مدد سے موت کے گھاٹ اتار دیا،مختلف ٹریفک حادثات میں5افراد زندگیوں سے محروم ہوگئے۔مزدور چھت سے دوسرا گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا سانپ کے ڈسنے سے ایک شخص دم توڑ گیا۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق جناح ٹاؤن کے رہائشی میوے خان کی بیٹی 32سالہ شمیم مائی جو خاوند شیر و خان سے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
طلاق حاصل کر کے اپنے والد کے گھر مقیم تھی گزشتہ رات تقریبا چار بجے شیر و خان کا بھائی اختر خان اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آگیا جس نے گھر میں سوئی ہوئی اپنی سابق بھابھی شمیم مائی کو کلہاڑیوں کے پے د ر پے وار کر کے قتل کر دیا اورموقع سے فرار ہو گیا‘ پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے صادق آباد جانے والی مسافر کوچ تیزرفتاری سے بے قابوہوکر موڑ کاٹتے ہوئے کار سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں خان پور چک114/1-L کارہائشی 22سالہ محمد عمران موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ کمسن اصغر علی سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے جبکہ مسافر کوچ ڈرائیور کوچ موقع پر چھوڑ کرفرار ہوگیا پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ دریں اثناء جن پور کے نزدیک ساجد علی اور 4سالہ کمسن بچہ مزمل جوکہ جین والی کارہائشی بتایا جاتا ہے اپنے موٹرسائیکل پر سوارہوکر گھر کی طرف جارہے تھے کہ اچانک سامنے سے آجانے والی گدھا ر یڑھی سے بے قابوہوکر ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں ساجد علی موقع پر جان بحق جبکہ اس کا کمسن بچہ 4سالہ مزمل علی شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گدھا ریڑھی ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق انڈس ہا ئی وے پر پُل نو تک سکھا نی کے نز دیک 7 سا لہ دلشاد ولد احمد بخش محمدا نی سو دا سلف لنیے کے لئے رو ڈ کراس کر رہا تھا کہ سا منے سے آ نے وا لے ٹر ک کی زد میں آ کر کچلا گیا اور مو قع پر ہلا ک ہو گیا جبکہ ٹر ک ڈرائیور ٹر ک چھو ڑ کر فرا ر ہو گیا ۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق کو ٹ ادو مد ینہ چو ک با ئی پاس پر تین مو ٹر سا ئیکل سواروں کا آئل ٹینکر سے ٹکراؤ ہو ا،جس کے نتیجے میں مشتا ق شاہ عرف گا مو مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ امان اللہ اور مہر کا مران کو شدید زخمی حا لت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔چوبارہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہوٹل والا ملازم حسین تھہیم کا نوجوان بیٹا تصور حسین جو کہ آٹھویں کلاس کا طالبعلم تھا اپنے ساتھی محسن کھرل کے ہمراہ سرور پٹرولیم کے نزدیک اپنے والد کے ہوٹل سے رات 9:30بجے سائیکل پر سوار ہوکر گھر آنے لگا کہ فیصل آباد سے چوک اعظم جانے والی کار سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے تصور حسین موقع پر جام بحق اور اس کا ساتھی محسن کھرل شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے ابتدائی کاروائی کر کے رپورٹ درج کر لی اور لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔ ورثا نے کار سواروں کو معاف کر دیا ۔میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان اور محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں126پندرہ ایل میں مستری محمد نواز کام کرتے ہوئے چھت سے گرکر شدید زخمی ہوگیا،جسے فوری ٹی ایچ کیوہسپتال میاں چنوں لایا گیا،جہاں محمد نواز کو حالت نازک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا تو راستہ میں ہی دم تو ڑ گیا۔خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر اور نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ 30دس آر میں محنت کش مزدور مزدورغلام محی الدین محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے کام پر جارہا تھا گلی میں کھلا مین ہول میں گر کرشدید زخمی ہوگیا ۔اہل علاقہ نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر مزدور کوباہر نکالا تو وہ دم توڑ چکا تھا ۔احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق محلہ شکاری کا رہائشی بابا غلام فرید سانپوں جسے سانپ پالنے کا شو ق تھا۔ گزشتہ روز بابا فرید سانپ کو پٹاری میں ڈال رہاتھا کہ سانپ نے اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ اسے زخمی حالت میں بہا ولپور لے جاتے ہوئے راستے میں بابا فرید نے دم توڑ دیا۔