خود ساختہ گﺅرکشک ناجائز کاموں میں ملوث ہیں: نریندر مودی

خود ساختہ گﺅرکشک ناجائز کاموں میں ملوث ہیں: نریندر مودی
خود ساختہ گﺅرکشک ناجائز کاموں میں ملوث ہیں: نریندر مودی

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 80 فیصد خود ساختہ گﺅرکشک ناجائز کاموں میں ملوث ہیں۔

اپنے ’ٹاو¿ن ہال‘ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ گﺅرکشک کے نام پر دکان کھول کر بیٹھ گئے ہیں مجھے اس بات پر بہت غصہ آتا ہے۔کچھ لوگ پوری رات غیرسماجی کاموں میں ملوث رہتے ہیں اور دن میں گﺅ رکشک کا چولا پہن لیتے ہیں ریاستی حکومت ایسے لوگوں کا ڈوزیئر بنائیں۔

انھوں نے گﺅرکشکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گائے کو پلاسٹک نہ کھانے دیں اور یہی ان کی بڑی خدمت ہوگی۔

بی بی سی کے مطابق ان کا یہ بیان ایسے موقع پرسامنے آیا ہے جب اترپردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں گائے کے نام پر مسلمانوں اور دلتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گﺅرکشکوں پر تنقید کے ساتھ ہی انھوں نے اشاروں اشاروں میں میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ تاج محل میں سرمایہ کاری کس نے کی۔ اس وقت اخبار نکلتے ہوں گے تو اداریہ بھی شائع ہوا ہوگا کہ یہ کیسا بادشاہ ہے کہ لوگ بھوکوں مر رہے ہیں اور یہ تاج محل بنوا رہا ہے اور اگر ٹی وی چینل رہا ہوگا تو اس پر سب آیا ہوگا کہ مزدوروں کا حال کیا ہے اور کیا ہو رہا ہے۔ لیکن وہی تاج محل آج لاکھوں کے روزگار کا سبب ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -