گیس پائپ لائن منصوبہ، ایران معاہدہ پر نظر ثانی کیلئے رضا مند
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ایران نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر گیس خریداری اور فروخت کے معاہدہ پر دوبارہ نظرثانی کرنے پر رضا مند ی ظاہر کر دی ہے ۔ منصوبہ کی تکمیل کیلئے نظر ثانی شدہ وقت کی مدت کا فیصلہ پاکستان اور ایران کے مابین آئندہ اجلاسوں میں باہمی طور پر کیا جائے گا۔
وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی دستاویزات کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد عملدرآمد کی خاطر پاکستان نے ایران سے درخواست کی ہے کہ گیس کی فروخت و خریداری معاہدہ میں ترمیم کی جائے تاکہ دونوں فریقین توسیع کر دہ عرصہ کے دوران منصوبہ کو مکمل کر سکیں ، اس ضمن میں ترمیم کا مسودہ بھی ایران کو فراہم کر دیا گیا ۔
جنسی زیادتی کے مجرم شخص نے جیل میں ایسا کام کردیا کہ اسے فوری رہا کردیا گیا کیونکہ۔۔۔
ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر گیس خریداری اور فروخت کے معاہدہ میں بعض دیگر ترامیم کے ساتھ ساتھ اس پر گفت و شنید کرنے کیلئے رضا مند ہو گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق گیس پائپ لائن کے گوا در نواب شاہ پائپ لائن منصوبہ (جی این پی پی ) پر چین کے اشتراک سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے روٹ پر کام کا آغاز جلد متوقع ہے ۔