ترکی کے جنوبی مشرقی علاقے میں بم دھماکا،دوافرادجاں بحق
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے جنوبی مشرقی علاقے میںبم دھماکا کیا گیا اور دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ترک میڈیا کے مطابق شام اور عراق کی سرحد کے قریبی علاقے میں زور دار دھماکا ہوا جس سے قریبی عمارتیں لرز کر رہ گئیں ۔ دھماکے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس خونریز کارروائی کے لیے علیحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔
ترک حکام کے مطابق دھماکا شام اور عراق کی سرحد کے قریب واقع ایک علاقے میں ہوا۔ ترک حکومت کے مطابق اس شورش کی وجہ سے کم از کم 600 حکومتی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔