امریکی ریاست میزوری میں فائرنگ ، 5افراد زخمی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست میزوری میں ایک شخص نے نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 5افراد کو زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک جنونی شخص نے ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئی میں ایک نائٹ کلب کے اندرگھس کر اندھادھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ،واقعے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی حملہ آور کی گرفتاری کے بارے میںبتایا گیا ہے۔
فائر نگ کے بعد زخمی افراد کو طبی امداد کے لےئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔