انگلینڈ کی دوسری اننگز 445 پر ڈکلیئر، پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف

انگلینڈ کی دوسری اننگز 445 پر ڈکلیئر، پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف
انگلینڈ کی دوسری اننگز 445 پر ڈکلیئر، پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف

  

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن انگلینڈ نے دوسری اننگز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 445 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ انگلینڈ کے اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے کپتان الیسٹر کک نے دوسری اننگز میں 66 رنز بنائے جبکہ اینڈی ہیلز 54، جوئے روٹ 62 ، وینس 42، جی ایس بالانس 28 اور جیمی بیرسٹو 83 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے معین علی 86 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہونے کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ بھی رہے ۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں محمد عامر ، سہیل خان اور یاسر شاہ نے انگلینڈ کے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -