مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا بٹ، لاجواب حسن اور منفرد ذوق کی آئینہ دار

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا بٹ، لاجواب حسن اور منفرد ذوق کی آئینہ دار
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا بٹ، لاجواب حسن اور منفرد ذوق کی آئینہ دار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بارے میں عام رائے یہی پائی جاتی ہے کہ وہ بہت دولت مند اور اثر و رسوخ والے لوگ ہوتے ہیں مگریہ کسی کو بھی نہیں پتہ ہو گا کہ مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والی ایم پی اے حنا بٹ ویویز کمپنی کی مارکیٹنگ مینجر اور ایک فیشن ڈیزائنر ہونے کیساتھ ساتھ ہوم انٹیریر کی بھی دلدادہ ہیں جنہوں نے اپنے گھر کے انٹیریر کو بے حد نفاست اور خوبصورتی کیساتھ ترتیب دیا ہوا ہے ۔ 

ایکسپریس ٹرائیبیون کے مطابق حنا پرویز بٹ کا گھر کسی پکنک منانے کی جگہ سے کم نہیں جہاں آپ ان کے گھر کے سحر میں با آسانی کھو سکتے ہیں اور حیرت میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں کہ یہ ان کا ہی گھرہے.

حنا بٹ لاہور کے پوش علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں رہائش پزیر ہیں اور مختلف اقسام کے درختوں سے گھرے ان کے گھر کو اندر دیکھ کر ہر نیا آنے والا حیران ہوجاتا ہے، حنا بٹ کے گھرمیں داخل ہوتے ہی کئی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، جن میں شاندار سوئمنگ پول سمیت متعدد ایسی چیزیں ہیں جو اپنی طرف توجہ مبذول کرالیتی ہیں۔

گھرکے مختلف اطراف میں کھجورکے درخت سمیت متعدد ایسے درخت ہیں جوحنا بٹ کو بہت پسند ہیں۔ حنا بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے گھر کا درختوں والا حصہ بہت پسند ہے جو قدرتی انہیں لگتا ہے جب کہ مصروف ترین شیڈول کے بعد اس حصے میں ا?کرانہیں بہت سکون ملتا ہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ انہیں جب بھی کوئی کتاب پڑھنا ہوتی ہے یا ورزش کرنا ہوتی ہے تو وہ اپنے گھرکے اسی حصے میں آ تی ہیں۔

حنا بٹ کے گھر میں ایسے خوبصورت اور دلکش حصے بھی ہیں جن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ وہاں گھنٹوں رہتی ہیں، کوئی بھی انہیں تنگ نہیں کرتا اورنہ ہی انہیں وقت کا پتہ چلتا ہے۔حنا بٹ کے خوبصورت گھرمیں ایسے دلکش اور قیمتی فن پارے اورنوادرات بھی ہیں جوآپ کو اپنے سحرمیں جکڑ لیتے ہیں۔حنا بٹ کے گھرمیں متعدد نایاب پتھربھی سجے ہیں جب کہ متعدد قسم کے فریمزمیں لگیں ان کی فیملی کی تصویروں کی الگ ہی خوبصورتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -