عابد شیر علی کی وجہ سے واپڈا سندھ دشمن ادارہ بن گیا:مولا بخش چانڈیو

عابد شیر علی کی وجہ سے واپڈا سندھ دشمن ادارہ بن گیا:مولا بخش چانڈیو
عابد شیر علی کی وجہ سے واپڈا سندھ دشمن ادارہ بن گیا:مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سند ھ کے مشیربرائے اطلاعات مولابخش چانڈیونے بجلی کی تقیسم سے متعلق معاملا ت پر بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو آڑے ہاتھوں لیا۔عابد شیر علی کی وجہ سے واپڈ ا کو سندھ دشمن ادارہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضروری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ متعلقہ حکام کو عوام کی داد رسی کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہیں ،ایسا نہیں کہ حیدرآبادمیں انتظامیہ غائب ہے ۔محکمہ موسمیات کی کئی پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئیں،اندازہ نہیں تھاایسا ہوگا۔مولا بخش کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کی موجودگی میں واپڈاسندھ دشمن ادارہ بن گیا ہے حالانکہ واپڈاکوعوام دوست ادارہ بنناچاہیے۔

مزید :

حیدرآباد -