روس نے ایسا ہتھیار بنانا شروع کر دیا کہ امریکہ کی ہوائیاں اڑ گئیں

روس نے ایسا ہتھیار بنانا شروع کر دیا کہ امریکہ کی ہوائیاں اڑ گئیں
روس نے ایسا ہتھیار بنانا شروع کر دیا کہ امریکہ کی ہوائیاں اڑ گئیں

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں اسلحے کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے اور آئے روز جدیدسے جدید تر میزائلوں اور خطرناک بموں کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔اب اس حوالے سے امریکی فوجی حکام نے روس کے متعلق ایسا ہولناک انکشاف کر دیا ہے جس سے خود امریکیوں کے دل دہل گئے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ”روس ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے فوجیوں کو بھی طبیعاتی سائنس کے ذریعے ’سپر سولجر ‘(Supersoldier)بنا رہا ہے تاکہ اس کے فوجی پہلے سے زیادہ مضبوط، تیز اور جان لیوا بن سکیں۔“اس سے قبل خود امریکہ اور چین کے متعلق بھی ایسی غیرمصدقہ خبریں آ چکی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب ’سپرسولجر‘ کا مفروضہ حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔امریکی دفاعی قیادت کا کہنا ہے کہ ”باقی دنیا اس وقت دفاعی ٹیکنالوجی کے لیے روبوٹ ، لینز اور محفوظ وہیکلز تک پہنچی ہے مگر روس اس سے بہت آگے نکل چکا ہے اور انتہائی اعلیٰ خواص، بہادری، طاقت، تیزی اور ذہانت وغیرہ کے حامل سپرسولجر تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ ”اب بہت جلد سپرسولجرز حقیقت کا روپ دھارنے جا رہے ہیں اور اس معاملے میں روس پہل کرنے جا رہا ہے۔ممکنہ طور پر روس اپنے فوجیوںکے جسموں میں سٹیرائیڈ اور دیگر کارکردگی بڑھانے والی ادویات داخل کرکے انہیں سپر سولجر میں تبدیل کر سکتا ہے۔ان ادویات کے باعث فوجی زیادہ فاصلے تک اور تیزی کے ساتھ مارچ کر سکیں گے۔ طاقت میں اضافہ ہو جانے کے باعث وہ زیادہ جنگی سامان اٹھا کر لے جا سکیں گے اور دشمن پر پہلے سے کہیں زیادہ جان لیوا حملے کریں گے۔“

ماہرین کا کہنا تھا کہ ” فوجیوں کے دماغوں میں ”برین امپلانٹس“ (Brain implants)نامی ٹیکنالوجیکل ڈیوائسز نصب کرکے ان کو ذہنی طور پر مضبوط اور نشانہ بازی کا ماہر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فوجیوں کے جسموں میں مائیکروسکوپک ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائسز بھی نصب کی جا سکتی ہیں جس سے انہیں میدان جنگ میں آنے والے زخم بغیر کسی طبی امداد کے خودبخود ہی ٹھیک ہو جایا کریں گے۔ان میں بائیونکس (Bionics)نصب کرکے انہیں اپنے دماغوں سے مشینوں کو کنٹرول کرنے کے قابل بھی بنایا جا سکتا ہے۔“پینٹا گون کمانڈر بوب ورک کا کہنا ہے کہ ”ہمارے مخالفین سپر سولجر بنارہے ہیں جو ایک خوفزدہ کر دینے والی صورتحال ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -