بے وفائی کرنے والے انسان کے جسم کا ایک ایسا حصہ بڑا ہونے لگا کہ جان کر میڈیکل سائنس بھی چکرا گئی

بے وفائی کرنے والے انسان کے جسم کا ایک ایسا حصہ بڑا ہونے لگا کہ جان کر میڈیکل ...
بے وفائی کرنے والے انسان کے جسم کا ایک ایسا حصہ بڑا ہونے لگا کہ جان کر میڈیکل سائنس بھی چکرا گئی

  

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے پر ایک آدمی کو ایسی سزا دی ہے کہ جان کر کوئی بھی بیگانی عورت کی طرف دیکھنے سے ہی گھبرائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 39سالہ جیمزموتوا کینیا کے دارالحکومت نیروبی کا رہائشی تھا مگر مالی بدحالی کے باعث اسے دیہی علاقے میں ایک فارم منیجر کی نوکری کرنی پڑی۔ اس نوکری کے دوران اس نے اپنے پڑوسی کی بیوی سے تعلقات استوار کر لیے مگر جلد ہی جیمز کے بیوی بچوں کو اس کا علم ہو گیا اور ان کے لعن طعن کرنے پر وہ فیملی کے ہمراہ واپس نیروبی آ گیا۔ نیروبی آنے کے بعد اس خاتون نے شوہر نے جیمز کو فون کال کی اور کہا کہ تم نے میری بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم رکھے، میں تمہیں اس کی کڑی سزا دوں گا۔

اس دھمکی آمیز فون کال کے فوری بعد جیمز کے سینے میں کھجلی سی ہونے لگی اور سینے کے ابھار نمایاں ہونے لگے۔ چند ہفتوں میں ہی اس کے سینے کے ابھار کسی خاتون کے ابھاروں کے سائز کے ہو گئے اور بقول جیمز ان کی شکل اس خاتون کی چھاتی سے بالکل مشابہہ ہے جس کے ساتھ اس نے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ اس کا ماننا ہے کہ اس کے شوہر نے اس پر جادو کیا ہے جس کے باعث اس کا سینہ اس خاتون کی مانند ہو گیا ہے۔جیمز کے پستان اس قدر بڑے ہو چکے ہیں کہ اب انہیں قابو رکھنے کے لیے اسے خواتین والے زیرجامے پہننے پڑتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:نوجوان لڑکی سے اس کے سپروائزر کا شرمناک مطالبہ، خاتون نے چپکے سے فیس بک لائیو ویڈیو آن کردی اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

کینیا کے اخبار دی نیروبین سے گفتگو کرتے ہوئے جیمز کا کہنا تھا کہ ”جب میں گاﺅں میں نوکری کر رہا تھا تو ایک رات میں تاخیر سے گھر واپس آ رہا تھا۔ جب میں اس ہمسائے کے گھر کے پاس پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ان کے دروازے میں کوئی شخص کھڑا ہے۔ جب میں قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ وہ خاتون تھی۔ میں نے اسے پوچھا کہ رات گئے یہاں کیوں کھڑی ہو؟ اس پر اس نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ ”تمہیں عورتوں سے ڈر لگتا ہے؟“ اس پر کچھ دیر ہماری بحث ہوئی، پھر میں نے اسے اندر آنے کی اجازت دے دی۔ اس نے کہا تھا کہ اس کا شوہر نیروبی میں رہتا ہے لہٰذا اسے صرف اس کے ساتھ بیٹھنا ہے اور گفتگو کرنی ہے۔ وہاں ہم نے شراب پی۔ اس کے بعد اس نے مجھے چھونا شروع کر دیا اور یوں ہمارے درمیان تعلق استوار ہو گیا۔ جس کا خمیازہ آج میں بھگت رہا ہوں۔“دی نیروبین سے بات کرتے ہوئے جیمز کی بہن کا بھی یہی کہنا تھا کہ اس کے بھائی پر جادو کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -