سندھ کابینہ کے آج حلف اٹھانے والے وزرا کو قلمدان دے دیے گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ کابینہ میں حلف اٹھانے والے وزرا کو قلمدان دے دیا گیا ۔نجی نیو چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ میر ہزار خان منصوبہ بندی و ترقیات کے وزیر ہوں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ منظور وسان کو صنعت اورامداد پتافی ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان دیا گیا ۔تیمور تالپور بین الصوبائی رابطہ کے معاون خصوصی ہونگے جبکہ بابر آفندی آبپاشی اور ذوالفقار بھن خصوصی تعلیم کے معاون ہونگے ۔ترجما ن وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمر رحمان ملک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے معاون خصوصی ہونگے جبکہ انتھونی نوید بین المذاہب ہم آہنگی کے معاون خصوصی ہونگے ۔