بالی ووڈ میں جنسی زیادتیوں کے واقعات معمول بن گئے: ہدایتکار ارحان اختر کی ماڈل گرل سے زیادتی

بالی ووڈ میں جنسی زیادتیوں کے واقعات معمول بن گئے: ہدایتکار ارحان اختر کی ...
بالی ووڈ میں جنسی زیادتیوں کے واقعات معمول بن گئے: ہدایتکار ارحان اختر کی ماڈل گرل سے زیادتی

  

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈمیں لڑکیوں کو کام کا جھانسہ دے کر ان سے زیادتی کرنے کے واقعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک غیر معروف ہدایت کار ارحان اختر نے ماڈل گرل کو فلم میں کام کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”دھما چوکڑی“ کے ہدایت کار ارحان اختر نے اس ماڈل گرل کو فلم میں شاہد کپور اور عمران خان کے مدمقابل کاسٹ کرنے کا جھانسہ دے کر ہوٹل بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاجب کہ اس سے قبل اسی ماڈل گرل کو فلم آڈیشن کے نام پر دہلی اور لکھنو¿ میں بھی 2 افراد پروڈیوسر بن کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے۔پولیس نے متاثرہ ماڈل گرل کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی قریب میں کئی لڑکیوں کو اداکاری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -