اس خاتون ماڈل کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا، لوگ جسے 20 سال کی سمجھتے ہیں دراصل اس کی عمر کتنی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

اس خاتون ماڈل کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا، لوگ جسے 20 سال کی ...
اس خاتون ماڈل کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا، لوگ جسے 20 سال کی سمجھتے ہیں دراصل اس کی عمر کتنی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

روم (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورتی اور اداﺅں کے جلوے دکھا کر لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کو دیوانہ بنانے والی اطالوی حسینہ پامیلا پراٹی کے پرستاروں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ جس حسینہ کو 20 سال کی سمجھ رہے تھے وہ دراصل اس سے تین گنا زیادہ عمر کی ہے۔

پامیلا اپنی حیرت انگیز دلکشی کے باعث ایک نوجوان دوشیزہ نظر آتی ہیں لیکن آپ بھی یہ جان کر ضرور حیران ہوں گے کہ ان کی اصل عمر 58 سال ہے۔ یہ دلچسپ انکشاف اخبار ڈیلی سٹار نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا ہے، جس پر پامیلا کے 1لاکھ 24ہزار پرستار دم بخود رہ گئے ہیں۔ ان کے ایک پرستار نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”یہ بات سچ نہیں ہوسکتی، وہ اتنی دلکش اور کم عمر نظر آتی ہیں۔ کیا یہ واقعی سچ ہے؟“

معروف امریکی اداکارہ کے ساتھ صرف چند منٹ گزارنے کیلئے سعودی شہزادے نے کتنے کروڑ روپے دے ڈالے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

پامیلا اپنے ملک کی ایک مشہور اداکارہ بھی ہیں اور اکثر ٹی وی ڈراموں اور دیگر پروگرامز میں نظر آتی رہتی ہیں۔ وہ مڈ ایسٹ چینل فائیو کیلئے ایک کامیڈی پروگرام کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں۔ پامیلا کے والد ہسپانوی اور والدہ اطالوی ہیں جبکہ ان کی اپنی پیدائش سارڈینیا میں ہوئی اور وہ 1976ءسے ٹی وی پر کام کررہی ہیں۔ ٹی وی کے علاوہ وہ ماڈلنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور 2003ءمیں انہوں نے بین الاقوامی اطالوی فیشن ویک میں بھی شرکت کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -