انگلش کاونٹی چیمپئن شپ میں محمد عامر نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کردیا ،محض18رنز دے کر اتنے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی کہ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

انگلش کاونٹی چیمپئن شپ میں محمد عامر نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کردیا ...
انگلش کاونٹی چیمپئن شپ میں محمد عامر نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کردیا ،محض18رنز دے کر اتنے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی کہ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں برطانوی کرکٹ کلب ایسکس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولرمحمد عامر نے یارکشائر کے خلاف تباہ کن باولنگ کا مظاہر ہ کردیا۔
فاسٹ باولر کی شاندار گیند بازی کی بدولت پہلی اننگز میں یارکشائر کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایڈم لیتھ 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تین بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، صرف 2 بلے باز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔محمد عامر نے 11.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمی پورٹر نے 3 اور روی بوپارا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایسکس نے جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر 99 رنز بنا لیے ہیں۔
مزید خبریں :پی سی بی کو ورلڈ الیون کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست

مزید :

کھیل -