عوام نے جو عزت اور مقام دیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی،ریشم

عوام نے جو عزت اور مقام دیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی،ریشم
 عوام نے جو عزت اور مقام دیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی،ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر) ورسٹائل اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جو عزت اور مقام دیا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی‘ آنے والے وقت میں پرستاروں کو سرپرائز دے سکتی ہوں‘ خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی حد تک کام ہو چکا ہے۔ریشم نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی رہوں اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اور میں شائقین کو آنے والے وقت میں بڑا سرپرائز بھی دے سکتی ہوں۔

مزید :

کلچر -