شاہ رخ اور سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہوں ،پریسہ

شاہ رخ اور سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہوں ،پریسہ
 شاہ رخ اور سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہوں ،پریسہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل پریسہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان خان بہت بڑے سٹارز ہیں اور وہ ان دونوں کی اداکاری کے مداح ہیں البتہ وہ دونوں کا موازنہ نہیں کرتیں کیوں کہ ہر کوئی ایک دوسرے سے منفرد ہے۔ بالی ووڈ میں نئے اور مختلف کردار نبھانے میں عامر خان کا بھی کوئی ثانی نہیں جب کہ ان کی ہر فلم کی کہانی مختلف اور کسی خاص معاشرتی موضوع پر ہوتی ہے۔جس میں وہ حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں اور مسٹر پرفکیشنسٹ نے لگان، دنگل، پی کے، تھری ایڈیٹس، تارے زمین پر جیسی فلموں میں نہ صرف معاشرے بلکہ بچوں، خواتین اور نوجوان نسل کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

مزید :

کلچر -