عوام کی پذیرائی نے ہی آسمان کی بلندیوں پر پہنچا یا:میگھا

عوام کی پذیرائی نے ہی آسمان کی بلندیوں پر پہنچا یا:میگھا
عوام کی پذیرائی نے ہی آسمان کی بلندیوں پر پہنچا یا:میگھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف ادکارہ،ماڈل اور پرفارمر میگھانے کہا ہے کہ عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے ۔فلمی سٹوڈیوز میں ویرانی دیکھ کر میرا دل بھی افسردہ ہو جاتا ہے آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں‘ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کبھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی اور اختلافات پیدا نہیں کئے‘ سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میگھانے کہا کہ میں ان دنوں تفریحی دورہ پر دبئی میں ہوں جلد وطن واپس آتے ہی دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز کروں گی۔ فلمی سٹوڈیوز کی رونقوں سے ہی شوبز کی رونقیں ہوں گی ایک وقت وہ تھا جب فلمی سٹوڈیوز میں دن رات کام ہو رہے تھے لیکن آج صورتحال بالکل اس کے برعکس ہو چکی ہے اور ویرانے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی نئی فلم میں بہت لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔

مزید :

کلچر -