اسٹیج معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے :افتخار ٹھاکر

اسٹیج معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے :افتخار ٹھاکر
 اسٹیج معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے :افتخار ٹھاکر

  

لاہور( این این آئی)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ،لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے افتخار ٹھاکرنے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل آہستہ آہستہ اپنی ثقافت سے دور ہو رہی ہے اس لئے میری تجویز ہے کہ نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم دینے کے ساتھ اپنی ثقافت سے بھی روشنا س کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ہے ۔اسکرپٹ لکھنے والوں کو معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو بھی موضوع بنانا چاہیے تاکہ عام عوام کو بھی اس سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔

افتخار احمد نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتا رہوں گا۔

مزید :

کلچر -