اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں:صائمہ نور

اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں:صائمہ نور
 اچھے کرداروں میں کاسٹ ہونا چاہتی ہوں:صائمہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر ) اداکارہ وماڈل لالی ووڈ سٹار صائمہ نورنے کہاہے کہ خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ،میرے پرستار مجھے دیگرزبان کی فلموں کے ساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ویسے بھی مجھے ذاتی طور پر اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے ۔صائمہ نورنے کہا کہ ماضی کی فلمیں انتہائی معیاری اور اصلاحی ہوتی تھیں جن میں دیکھنے والوں کے لئے کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا ۔آج بھی ہمیں اسی طر ف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ان دنوں فلموں کے ساتھ کمرشلز میں بھی کام کررہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے نت نئے موضوعات پر اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہوں گی اور نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینا ہوں گے۔

مزید :

کلچر -