شوبز میں جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہوتا ہے :سوزین فاطمہ

شوبز میں جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہوتا ہے :سوزین فاطمہ
 شوبز میں جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہوتا ہے :سوزین فاطمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل سوزین فاطمہ نے کہا ہے کہ شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے ‘شوبز کی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر ساتھ چلنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،فلم میں کام سے کبھی انکار نہیں کیامیں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس پیار ،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

مزید :

کلچر -